اداکارہ انجلینا جولی کا شوہر بریڈ پٹ سے نیا تنازع

شوبز ڈیسک  ہفتہ 9 اپريل 2016
 بریڈ پٹ اس بات کا ثبوت فراہم کریں کہ وہ میلیساکے بچوں کے باپ نہیں ہیں، اداکارہ فوٹو : فائل

بریڈ پٹ اس بات کا ثبوت فراہم کریں کہ وہ میلیساکے بچوں کے باپ نہیں ہیں، اداکارہ فوٹو : فائل

نیویارک:  ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا اپنے شوہر اداکار بریڈ پٹ کیساتھ نیا تنازع شروع ہوگیا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق انجلینا جولی اپنے شوہر کے کردار سے مطمئن نظر نہیں آتیں ان کی بریڈ پٹ سے اس حوالے سے کئی مرتبہ نوک جھونک بھی ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انجلینا سمجھتی ہیں کہ بریڈ پٹ کے ماضی میں امریکی گلوکارہ میلیسا ایتھریج سے نہ صرف تعلقات رہے  بلکہ بریڈ پٹ میلیسا کے بچوں کے باپ بھی ہیں۔ انھوں نے بریڈ پٹ سے کہا ہے کہ وہ اس بات کا ثبوت فراہم کریں کہ وہ میلیساکے بچوں کے باپ نہیں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔