ماڈل شکل سے بیمار لگ رہی ہے، برٹش ریگولیٹر نے اشتہار پر پابندی لگادی

خصوصی رپورٹ  ہفتہ 9 اپريل 2016
اس اشتہار کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس اشتہار میں ان کا ٹارگٹ قدرے بڑی عمر کی پڑھی لکھی اور سمجھدار آڈیئینس ہے، اداکارہ:فوٹو : فائل

اس اشتہار کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس اشتہار میں ان کا ٹارگٹ قدرے بڑی عمر کی پڑھی لکھی اور سمجھدار آڈیئینس ہے، اداکارہ:فوٹو : فائل

لندن: برٹش ریگولیٹرز نے ایک اشتہار کو جس میں ایک پتلی دبلی کمزور سی لڑکی دکھائی گئی تھی، غیر ذمے دارانہ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی لگادی ہے۔

اس اشتہار میں ایک کمزور بیمار نظر آنے والی ماڈل گرل کو دکھایا گیا جو جیو میٹرک انداز کا ڈریس پہنے ایک ایسی دیوار کا سہارا لیے کھڑی تھی جس پر درخت کی شاخ پینٹ کی گئی تھی۔ بدھ کے روز برطانیہ کی ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈ اتھارٹی نے کہا کہ یہ اشتہار غیر ذمے دارانہ ہے کیونکہ اس میں استعمال ہونے والی ماڈل غیر صحتمندانہ حد تک پتلی اور کمزور ہے۔

اس کی کمر بہت چھوٹی ہے، آنکھوں کے گرد حلقے پڑے ہوئے ہیں اور وہ شکل سے بیمار لگتی ہے۔ گکی کے ادارے نے اس اشتہار کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس اشتہار میں ان کا ٹارگٹ قدرے بڑی عمر کی پڑھی لکھی اور سمجھدار آڈیئینس ہے۔ اس سے پہلے پچھلے سال برطانوی ادارے نے سینٹ لوریئنٹ کے ایک اشتہار کو بھی ممنوع قرار دیدیا تھا جس میں پائپ کلینر جیسی پتلی ٹانگوں والی ماڈل دکھائی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔