نوابشاہ: صدر زرداری نے پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

ویب ڈیسک  منگل 13 نومبر 2012
اجلاس میں کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔ فوٹو: پی پی آئی /فائل

اجلاس میں کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔ فوٹو: پی پی آئی /فائل

نواب شاہ: صدر آصف علی زرداری نے 14 نومبر کو پیپلزپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔

زرداری ہاؤس نوابشاہ میں طلب کئے گئے اجلاس میں ارکان اسمبلی کی اپنے انتخابی حلقوں میں کارکردگی پرغور ہوگا۔ اس سلسلے میں ارکان اسمبلی کو کارکردگی فارم بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں کراچی اور حیدر آباد سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے اور آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی پرغور کیا جائے گا۔ اجلاس میں سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے خلاف قوم پرستوں کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پرتبادلہ خیال کا بھی امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔