لالی وڈ میں آج بھی اچھے موسیقارموجود ہیں،حمیرا چنا

شوبز رپورٹر  بدھ 14 نومبر 2012
 ماضی میں بننے والا میوزک لوگوں کو آج بھی یاد ہے،حمیراچنا فوٹو : فائل

ماضی میں بننے والا میوزک لوگوں کو آج بھی یاد ہے،حمیراچنا فوٹو : فائل

لاہور: پاکستان کی معروف گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ فلمی صنعت کے بحران کی ایک وجہ موسیقی کا زوال بھی ہے‘ لالی وڈ میں آج بھی اچھے موسیقارموجود ہیں جوچاہیں تو بہتردھنیں ترتیب دے سکتے ہیں۔

مگرمجھے نہیں پتہ کہ وہ کیوں ایسا نہیںکررہے۔ ماضی میںبننے والا میوزک لوگوں کوآج بھی یاد ہے لیکن گزشتہ دہائی کے دوران سامنے آنے والا میوزک کسی کو یاد نہیں۔ان خیالات کااظہارحمیراچنا نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ ہمارے معروف موسیقار روایتی کام چھوڑکراچھا کام کریں۔ میں نے 13 سال کی عمر میں اپنے فنی کیرئیر کے آغاز سے لے کر آج تک صرف اور صرف میری توجہ اپنی گائیکی پرمرکوز ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔