پی ٹی آئی کا این اے 245 کے ضمنی الیکشن کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

عمیر علی انجم  اتوار 10 اپريل 2016
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے این اے 245کے ضمنی انتخابات کوالیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذارئع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس کانوٹس نہ لیا توکراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفترکے سامنے پارٹی چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں دھرنا دیا جائے گا،عمران خان اس معاملے پر شدید ناراض ہیں اورانھوں نے سندھ کی قیادت کوہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کوایک پٹیشن دائرکریں جس میں مؤقف اختیارکیا جائے کہ پی ٹی آئی کے امیدوارکو الیکشن سے چندگھنٹے قبل ایم کیوایم نے ہائی جیک کیا جس کے باعث الیکشن کالعدم ہو چکا ہے ہم اس فیصلے کو نہیں مانتے اگرالیکشن کمیشن نے اس پرسنجیدگی سے نوٹس نہ لیا توکراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفترکے سامنے طویل المدت احتجاجی دھرنادیاجاسکتا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمران اسماعیل نے ایکسپریس کوبتایاکہ ہم الیکشن کمیشن کے نتائج کوتسلیم نہیں کرتے اس مسئلے پرپارٹی چیئرمین عمران خان نے آج اسلام آبادمیں ایک اہم اجلاس طلب کیاہے جس میں شرکت کے لیے جارہاہوںکوئی بھی حتمی فیصلہ مرکزی قیادت کی مشاورت سے کیاجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔