- عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان
- امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی مؤقف مسترد کردیا
- شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
- ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی
- فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے میں تھے، میڈیکل رپورٹ
- صوابی میں تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
- انتقامی کارروائیوں میں حکومت کے پیچھے کچھ اور لوگ ہیں، عمران خان
- کراچی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
- بھارت؛ ڈائریکٹر آئی بی کے گھر میں فوجی اہلکار کی خود کشی
- آئی ایم ایف کی پی آئی اے کا خسارہ کم کرنے کی ہدایت
- پی ڈی ایم کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے، فضل الرحمان کا وزیراعظم کو مشورہ
- جس طرح مجھے رکھا ہے اس سے بہتر ہے موت کی سزا سنا دیں، شیخ رشید
- وزیراعظم سے مریم نواز کی ملاقات؛ شاہد خاقان کے تحفظات دورکرنے کا فیصلہ
- راولپنڈی میں مردہ جانوروں کا دو ہزار کلو گوشت برآمد
- چین نے تبدیلی لانے والوں کو کہا تھا الیکشن میں مداخلت نہ کریں،وزیر منصوبہ بندی
- بینظیر کی شہادت پر بھی الیکشن ملتوی ہوئے تھے، گورنر کے پی
- الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب متاثرین سمیت مستحقین میں ونٹرپیکیج تقسیم
- ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب
- پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی پر دہشت گردی کامقدمہ درج
- پاکستان کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ایک اور منصوبہ ناکام
تھر، بجلی پیداواروترسیل کا نظام چینی کمپنی کے اشتراک سے لگے گا

تھرکے بلاک I I میں حکومت سندھ اوراینگرونے اپنے وسائل سے منصوبے کاابتدائی کام مکمل کرلیا:فوٹو: فائل
کراچی: وزیراعظم نواز شریف اپنے دورہ تھرمیں اینگرواورچینی کمپنی کے اشتراک سے کوئلے سے بجلی کی پیداوارکے منصوبے کیساتھ ساتھ پیداہونیوالی بجلی کی ترسیل کے نظام کابھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم 11 اپریل کوتھرکے بلاک II میں اینگرواورچینی کمپنی کے اشتراک سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کریں گے، تھرکے بلاک I I میں حکومت سندھ اوراینگرونے اپنے وسائل سے منصوبے کاابتدائی کام مکمل کرلیا اوراب چینی کمپنی مائننگ کامرحلہ شروع کرے گی جس کیلیے بھاری مشینری کی آمد شروع ہوگئی۔
توقع ہے کہ وزیراعظم نوازشریف مذکورہ بلاک کے علاوہ بلاک1اور6کابھی دورہ کرینگے تاہم وزیراعظم سے بلاک5کے دورے کیلیے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے، اس بلاک میں ڈاکٹرثمرمندمبارک زیر زمین کوئلے سے گیس اورپھرگیس سے بجلی بنانے کے پائلٹ پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں اورفنڈز کی کمی کے سبب انھیں مشکلات کاسامنا ہے تاہم ماحولیاتی ادارے کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹرثمرمندمبارک نے پروجیکٹ کے بارے میں اب تک ماحولیاتی اسٹڈی متعلقہ اداروں کوپیش نہیں کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔