دیپکا پڈوکون کی فلم ’’ریس ٹو‘‘کا پہلا ٹریلر جاری

نیٹ نیوز  بدھ 14 نومبر 2012
ریس ٹو میں دیپیکا اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ فوٹو : فائل

ریس ٹو میں دیپیکا اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون کی نئی فلم ’’ریس ٹو‘‘کا پہلا باقاعدہ ٹریلیر جاری کردیا گیا ہے ۔

اس فلم میں یہلے کی طرح سیف اور انیل کپور ،رنویر اوررابرٹ ڈیکوسٹا کے کرداروں میں نظر آئیں گے تاہم بپاشا باسو کا اب کردار مختصر ہوگا ۔جان ابراہم ،دیپکا پڈوکون ،جیکولین فرننڈس امیشا پاٹیل اہم کرداروں میں جلوہ گرہوں گے ۔موسیقار پریتم چکرورتی کی تیار موسیقی اور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے گائے گانوں پر مشتمل یہ فلم 25جنوری کو ریلیز ہوگی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔