ٹینس: نومی قمر نے سنگلز فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 14 نومبر 2012
ٹرافی کے لیے زوہیرسے مقابلہ ہوگا، طلحہٰ زبیر اور خالد علی نظر کو سیمی فائنلز میں شکست۔   فوٹو: فائل

ٹرافی کے لیے زوہیرسے مقابلہ ہوگا، طلحہٰ زبیر اور خالد علی نظر کو سیمی فائنلز میں شکست۔ فوٹو: فائل

کراچی۔: انٹرنیشنل کھلاڑی نومی قمر نے صبح نو ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلزفائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری ایونٹ کے چوتھے روز نومی نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے اپنے ماضی کے کھیل کی جھلک پیش کی۔

انھوں نے سیمی فائنل میں نوجوان کھلاڑی طلحہٰ زبیر کو6-2،6-4 سے شکست دی، فائنل میں نومی قمرکا مقابلہ سید زوہیر رضا سے ہوگا جنھوں نے سخت مقابلے کے بعد خالد علی نظر کو 7-6(7-4), 4-6, 6-4 سے ہرایا، خالد بھی اس میچ میں اپنے کھیل کے عروج پر نظر آئے اور انھوں نے حریف کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، میچ کا پہلا سیٹ زوہیر کے نام رہا تاہم دوسرے سیٹ میں خالد نے کامیابی پائی، فیصلہ کن سیٹ میں بھی زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا اور زوہیر رضا نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے سیٹ اور میچ اپنے نام کرلیا۔ لیڈیز سنگلز کے پہلے رائونڈ میں کنزہ گھانچی نے عروسہ احمد کو 6-1, 3-6, 6-1 سے زیر کیا۔

وانیا خان نے ماہ نور جمشید کو 6-1, 6-0 سے ہرایا، نیہا خان نے عائشہ میر کیخلاف 6-2, 6-3 سے کامیابی حاصل کی۔ بوائز انڈر 14 کے کوارٹرفائنل میں بلال عمران لویا نے محمد دادا کو 2-6, 6-4، 6-3 سے مات دی، مارب ملک نے خضر عمران لویا کو 6-3, 6-3 سے قابو کیا جبکہ محمد رضا سوانی نے عمیر طارق کو 6-2, 6-1 سے زیر کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔