پریانکا چوپڑا کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کا اعلان

شوبز ڈیسک  پير 11 اپريل 2016
بہت بڑا اعزاز ہے خوشی بیان نہیں کرسکتی تاہم خدمات کے اعتراف پر مشکور ہوں، پریانکا فوٹو : فائل

بہت بڑا اعزاز ہے خوشی بیان نہیں کرسکتی تاہم خدمات کے اعتراف پر مشکور ہوں، پریانکا فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے ان کے کیریئر میں ایک اور اچیومنٹ اس وقت سامنے آئی جب انھیں ’’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ‘‘دینے کا اعلان کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم’’باجی راؤ مستانی‘‘میں پریانکا چوپڑا کی لاجواب اور غیر معمولی اداکاریکی بنیاد پر انھیں اس ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے۔اداکارہ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کی تقریب 24اپریل کو ممبئی میں ہوگی۔اداکارہ پریانکا چوپڑا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایوارڈ ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔انھوں نے کہا کہ میں اتنی خوش ہوں کہ بیان نہیں کرسکتی۔انھوں نے کہا کہ میری فنی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے جس پر میں سب کی شکرگزار ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔