پریمیئر فٹبال: مسلم ایف سی نے پی آئی اے کو ہرادیا

اسپورٹس ڈیسک / اسپورٹس رپورٹر  بدھ 14 نومبر 2012
پی ایف ایف لیگ میں پاک اسٹیل نے پی پی ڈبلیوڈی کیخلاف 2 گول سے فتح پائی۔  فوٹو: فائل

پی ایف ایف لیگ میں پاک اسٹیل نے پی پی ڈبلیوڈی کیخلاف 2 گول سے فتح پائی۔ فوٹو: فائل

لاہور / کراچی: پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں مسلم ایف سی نے پی آئی اے کو2-0 سے ہرا دیا، موصولہ اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول چمن میں مڈفیلڈر محمد دائود نے 13 ویں اور اسٹرائیکر ذبیح اللہ نے 23 ویں منٹ میں گول کیے۔

فاتح ٹیم کے ڈیفینڈر عبدالحکیم کو34اور پی آئی اے کے ڈیفنڈر وسیم اللہ کو میچ کے 77 ویں منٹ میں یلو کارڈزکا سامنا کرنا پڑا، میچ کے بہترین اسکورر کا انعام ذبیح اللہ اور بیسٹ کھلاڑی کا ایوارڈ محمد دائود کو دیا گیا۔ بدھ کو آرام کے دن کی وجہ سے کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ دریں اثنا پی ایف ایف لیگ کا گذشتہ روز آغاز ہو گیا، افتتاحی روز2میچزکا فیصلہ ہوا،اسٹیل ٹائون فٹبال گرائونڈ کراچی میں پاک اسٹیل نے پی پی ڈبلیو ڈی کیخلاف2-0 سے فتح حاصل کی،اسٹرائیکرز عبدالوہاب اور ارشد نے میچ کے بالترتیب 45+1اور57 ویں منٹ میں گول کیے۔

فاتح سائیڈکے ڈیفینڈرز نادر اور طارق کو میچ کے 11 اور 78 ویں منٹ جبکہ حریف ٹیم کے ڈیفینڈر مبین احمد اور اسٹرائیکر سراج کو بالترتیب 43 اور 45 ویں منٹ میں یلو کارڈز دکھائے گے،پی پی ڈبلیو ڈی کے ہی ڈیفینڈرز جہانگیر اور مبین احمدکو میچ کے بالترتیب 57 اور 80ویں منٹ میں ریڈکارڈز کا سامنا کرنا پڑا۔ گرین اسٹار نے میونسپل اسٹیڈیم اوکاڑہ میں بالاچ ایف سی نوشکی کو3-0 سے زیر کیا،اسٹرائیکرز محمد عدنان نے 2 گول64 اور 84 ویں منٹ میں کیے،تیسرا گول اسٹرائیکر محمد عثمان نے میچ کے 87 ویں منٹ میں بنایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔