دبئی میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے تحت انٹرنیشنل پراپرٹی شو شروع ہوگیا

ایکسپریس ڈیسک  پير 11 اپريل 2016
پاکستانی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کو دنیا میں نمایاں مقام ملے گا، پراپرٹی شو3دن جاری رہے گا ۔ فوٹو : فائل

پاکستانی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کو دنیا میں نمایاں مقام ملے گا، پراپرٹی شو3دن جاری رہے گا ۔ فوٹو : فائل

دبئی:  دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں انٹرنیشنل پراپرٹی شو شروع ہو گیا ہے، 3روز تک جاری رہنے والے اس پراپرٹی شو میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے تحت پاکستانی پویلین قائم کیا گیا ہے جس میں ہاؤسنگ کے شعبے میں کام کرنے والے ممتاز پاکستانی اداروں نے اپنے اسٹال لگائے ہیں۔

https://www.facebook.com/RoznamaExpress/photos/a.506966736010335.108009.473870472653295/1219928531380815/?type=3&permPage=1

پاکستانی پویلین کا مقصد پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کوعالمی منڈی میں نمایاں مقام دلوانا ہے، یہ شو پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے کے ساتھ بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کو محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹس اینڈ ڈیولپرز کا کہنا ہے کہ ایکسپریس میڈیا گروپ نے دبئی انٹرنیشنل پراپرٹی شو میں پاکستان کا الگ پویلین قائم کرکے ایک کارنامہ انجام دیا ہے۔

https://www.facebook.com/pakistanpropertypavilion/videos/138105006585114/

واضح رہے کہ دبئی انٹرنیشنل پراپرٹی شو میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے تحت پاکستانی پویلین کے قیام کا مقصد پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کے ساتھ پاکستانی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو عالمی منڈی میں نمایاں مقام دلوانا ہے، دبئی پراپرٹی شو 11سے 13اپریل دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہوگا، ایکسپریس کے پاکستانی پویلین میں شریک کمپنیاں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سرگودھا، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ساہیوال، بہاولپوراور گوادر کے 50 سے زائد منصوبے دنیا کے سامنے پیش کریں گی۔

https://www.facebook.com/pakistanpropertypavilion/videos/151292058599742/

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔