اکتوبر 2012؛ ایکسپورٹ 9 فیصد گرگئی، تجارتی خسارہ1 ارب 77 کروڑ ڈالر سے تجاوز

کامران عزیز  بدھ 14 نومبر 2012
جولائی تااکتوبر ایکسپورٹ 5 فیصد اضافے سے 8.2 ارب،  درآمدات 0.54 فیصدگھٹ کر 14 ارب 64 کروڑ، تجارتی خسارہ 6.8 فیصد کمی سے 6 ارب91 کروڑ ڈالر رہا۔   فوٹو: اے ایف پی/ فائل

جولائی تااکتوبر ایکسپورٹ 5 فیصد اضافے سے 8.2 ارب، درآمدات 0.54 فیصدگھٹ کر 14 ارب 64 کروڑ، تجارتی خسارہ 6.8 فیصد کمی سے 6 ارب91 کروڑ ڈالر رہا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

کراچی: پاکستان سے اکتوبر میں برآمدی شعبے کی خراب کارکردگی کے باوجود رواں مالی سال اب تک کی مجموعی برآمدات میں 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

اکتوبر میں نہ صرف ایکسپورٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی بلکہ درآمدات بھی بڑھ گئی جس کے نتیجے میں ستمبر کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 37.84 فیصد اضافہ ہوگیا تاہم یہ سال بہ سال 2.72 فیصدنمو تک محدود رہا، اکتوبرمیں پاکستان سے 9.15 فیصد کمی سے 2 ارب 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ایکسپورٹ کی گئی جبکہ درآمدات کی مالیت 8.10 فیصد کے اضافے سے 3 ارب79کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں اکتوبر کی تجارت میں 1 ارب 77 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا جو ستمبر میں 1 ارب 28 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے خسارے سے 37.84 فیصد اور اکتوبر2011 میں1ارب72کروڑ70 لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے سے 2.72 فیصد زیاد ہے۔

دریں اثناء رواں مالی سال کے ابتدائی 4ماہ کے دوران پاکستان سے برآمدات کی مالیت 8ارب20کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 7ارب81کرور40 لاکھ ڈالر کی برآمدات سے 4.98 فیصد زیادہ ہے، جولائی سے اکتوبر کے دوران درآمدات کی مالیت 14ارب 64 کروڑ30لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال میں 14 ارب72کروڑ30لاکھ ڈالر رہی تھی۔

اس طرح برآمدات میں گزشتہ 4ماہ کے دوران سال بہ سال 0.54 فیصدکمی ہوئی تاہم جولائی سے اکتوبر میں پاکستان کی تجارت6ارب44کروڑ ڈالرخسارے میں رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 6ارب 90 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے سے 6.79 فیصد کم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔