مسائل پر قابو پانے کے لیے متحد ہونا ہوگا، کمشنر میرپور خاص

ایکسپریس نیوز ڈیسک  بدھ 14 نومبر 2012
کمشنر میرپورخاص غلام حسین میمن نے کہا کہ مثبت سوچ اور انداز فکر سے معاشرے میں افراتفری اور انتشار کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ فوٹو: فائل

کمشنر میرپورخاص غلام حسین میمن نے کہا کہ مثبت سوچ اور انداز فکر سے معاشرے میں افراتفری اور انتشار کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ فوٹو: فائل

میرپورخاص: قومی ترقی کیلیے پائیدار اور دیرپا امن اشد ضروری ہے، ہمیں موجودہ حالات میں درپیش مسائل اور مشکلات پر قابو پانے کیلیے اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر میرپورخاص غلام حسین میمن نے فریضہ حج کی ادائیگی سے واپسی پر انجمن ہلال احمر سندھ کے وائس چیئرمین رئیس احمد خان کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مثبت سوچ اور انداز فکر سے معاشرے میں افراتفری اور انتشار کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ندیم الرحمان، ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار سمیت این جی اوز کے ممبران اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بعد ازاں کمشنر کو شرکاء نے اجرک کے تحائف پیش کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔