معذورنوجوان کو ایچ ڈی اے میں ملازمت دینے کے احکامات

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 14 نومبر 2012
اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کی خصوصی ہدایت پر پائوں سے معذور نوجوان اعجاز احمد کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر ملازمت فراہم کر دی گئی۔ فوٹو: فائل

اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کی خصوصی ہدایت پر پائوں سے معذور نوجوان اعجاز احمد کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر ملازمت فراہم کر دی گئی۔ فوٹو: فائل

حیدرآباد: ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے سید فاضل شاہ کی ہدایت پر معذور اعجاز احمد کو کنٹر یکٹ کی بنیاد پر ملازمت دینے کے احکامات جاری کر دیے گئے ، وہ شعبہ ہائوسنگ پروجیکٹ میں خدمات انجام دیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کی خصوصی ہدایت پر پائوں سے معذور نوجوان اعجاز احمد کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر ملازمت فراہم کر دی گئی۔ اعجاز احمد کئی روز سے پر یس کلب حیدرآباد کے سامنے احتجاج کر رہا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔