جامعہ اردوگلشن کیمپس، طلبا تنظیموں میں تصادم ، 2 افراد زخمی

اسٹاف رپورٹر  بدھ 14 نومبر 2012
رینجرز نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا. فوٹو: ای نیوز

رینجرز نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا. فوٹو: ای نیوز

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس میں دو طلبا تنظیموں میں تصادم ہوگیا۔

تصادم کے باعث 2 افراد معمولی زخمی ہوگئے، رینجرز نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ، تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس میں دو طلبا تنظیموں کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔

اس دوران 2 طلبا معمولی زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی رینجرزکی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچ گئی، ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ رینجرز نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ،علاقہ پولیس نے گرفتاریوں سے لاعلمی کا اظہارکیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔