ڈائویونیورسٹی میں کوکلیئرامپلانٹ سینٹر قائم

اسٹاف رپورٹر  بدھ 14 نومبر 2012
 آئندہ ماہ آپریشن کرکے کوکلیئر امپلانٹ ایک بچے کے کان میں نصب کیاجائیگا. فوٹو : ای نیوز

آئندہ ماہ آپریشن کرکے کوکلیئر امپلانٹ ایک بچے کے کان میں نصب کیاجائیگا. فوٹو : ای نیوز

کراچی: ڈائو یونیورسٹی نے ملک میں پہلی بارسماعت سے محروم افراد اور پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کی سماعت بحال کرنے کیلیے کوکلیئر امپلانٹ سینٹر قائم کردیا۔

کوکلیئر امپلانٹ ایک چھوٹا آلہ ہے جوکان کے عقبی حصے میں آپریشن کے ذریعے لگایاجاتا ہے جس سے متاثرہ بچے کی سماعت اوربولنے کی صلاحیت بحال ہوجاتی ہے، کوکلیئر امپلانٹ کی سہولت بلامعاوضہ فراہم کی جائے گی اور آئندہ ماہ پہلا آپریشن کرکے آلہ ایک بچے کو نصب کیاجائیگا، یہ بات ڈائو یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر اور پروفیسر ڈاکٹر عمرفاروق نے یونیورسٹی میں پریس کانفرنس میں بتائی اس موقع پرانٹرنیشنل میڈیکل ریلیف ایجنسی برطانیہ کے ڈاکٹر ہارون ظفر اللہ بھی موجود تھے ۔

ڈائویونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف ای این ٹی اور ہیڈ اینڈ نیک سرجری کے قیام کی منظوری دیدی گئی ہے،پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق اور ڈاکٹر ہارون ظفر اللہ خان نے کہا کہ کوکلیئر امپلانٹ ایسے افراد کولگایاجاتاہے جو سماعت سے محروم ہوں،4 فیصد بچے پیدائشی طورپر سماعت سے محروم ہوتے ہیں جبکہ مسلسل وائرل انفیکشن کا شکار رہنے والے بچے بھی سماعت سے محروم ہوجاتے ہیں ان بچوں کوکوکلیئر امپلانٹ نصب کرکے ان کی سماعت بحال کی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔