سری لنکا کے شہر پوٹالم اور کراچی کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

اسٹاف رپورٹر  بدھ 14 نومبر 2012
بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان اس خطے میں تجارت، معیشت، تعلیم، صحت، سیاحت اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کررہے ہیں۔  فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان اس خطے میں تجارت، معیشت، تعلیم، صحت، سیاحت اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: سری لنکا کے شہر پوٹالم اور کراچی کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا، جڑواں شہر قرار دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر پوٹالم کے میئر عبد الباعث اور بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹرمحمد حسین سید نے دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت کراچی اور پوٹالم کے شہریوں کو باہمی دوروں میں مدد اورتعاون فراہم کیا جائے گا جبکہ دونوں شہروں کے تعلیمی اور طبی اداروں میں الحاق قائم ہوگا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سری لنکن شہر پوٹالم کے میئر نے کہا کہ پوٹالم ڈسٹرکٹ کا اہم اور بڑا شہر ہے اور یہ شہر نمک، کھوپرا ، ڈولفن اور جھینگوں کی پیداوار کے حوالے سے خاص اہمیت کا حامل ہے، بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان گہرے دوستانہ روابط قائم ہیں اور دونوں ممالک اس خطے میں تجارت، معیشت، تعلیم ، صحت، سیاحت اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کررہے ہیں جسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، مشہور سیاح ابن بطوطہ نے پوٹالم شہرکوعرب اور جنوبی ایشیائی ثقافت کا دلکش اور حسین امتزاج قرار دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔