اے این پی کو دہری دہشت گردی کا سامنا ہے،شاہی سید

اسٹاف رپورٹر  بدھ 14 نومبر 2012
مرکزی قیادت سے مشورے کے بعد کارکنوں کو نئی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔ فوٹو: فائل

مرکزی قیادت سے مشورے کے بعد کارکنوں کو نئی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔ فوٹو: فائل

کراچی: عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹرشاہی سید نے کہا کہ اے این پی کو کراچی میں دہری دہشت گردی کا سامنا ہے۔

مرکزی قیادت سے مشورے کے بعد کارکنوں کو نئی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے، سوال یہ ہے کہ آخر صرف اے این پی کے جلسوں اور رہنمائوں پر ہی خود کش حملے کیوں ہورہے ہیں، دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کی بات جزوی درست ہے لیکن اس ہاتھ کو روکا کیوں نہیں جاتا، شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، غم زدہ خاندانوں کا غم پوری قوم کا دکھ ہے، وہ منگل کو ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے اے این پی کے عہدیدار اور ڈپٹی ایجوکیشن افسر سٹی گورنمنٹ معین خان غم پہ سرکی تعزیت کے موقع پر سٹی ریلوے کالونی میں کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔

شاہی سید نے کہا کہ کراچی میں طالبان کے نام پر اجرتی قاتل اور بھتہ مافیا سرگرم ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناک تلے یہ لوگوں کو قتل اور لوٹ رہے ہیں، اس سے یہ تاثر عام ہورہا ہے کہ یا تو یہ نا اہل ہیں اور یا دانستہ ایسے واقعات سے صرف نظر کیے ہوئے ہیں،ہم بارہا حلفیہ کہہ چکے ہیں کہ ہم پختونوں، اسلام اور پاکستان کے خلاف کسی عمل کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔