جماعت اسلامی کے تحت جمعہ کو یوم دعا منایا جائیگا

اسٹاف رپورٹر  بدھ 14 نومبر 2012
 قوم کومتحد ہوکراسلامی حکومت کے قیام کیلیے جدوجہد کرنی چاہیے،ڈاکٹر رخسانہ جبین. فوٹو: فائل

قوم کومتحد ہوکراسلامی حکومت کے قیام کیلیے جدوجہد کرنی چاہیے،ڈاکٹر رخسانہ جبین. فوٹو: فائل

کراچی: جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر رخسانہ جبین نے کراچی کی بگڑتی صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ 16 نومبرکو حلقہ خواتین کے تحت ملک بھر میں یوم احتجاج و یوم دعا منانے کا اعلان کیا۔

اس دن ملک بھر میں خصوصی اور عمومی اجتماعات میں استغفار اور ملک بھر خصوصاً کراچی میں امن وامان میں بہتری کیلیے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا جائے گا اور حکومتی بے حسی کے خلاف قراردادیں بھی منظورکروائی جائیں گی ، ڈاکٹر رخسانہ جبین نے کراچی کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ کراچی کے اندر ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں 20 دنوں میں مدرسے کے طالبعلموں سمیت 150 سے زائد بے گناہ اور معصوم شہریوںکی ہلاکتیں کسی سانحے سے کم نہیں ، ایسے میںحکومتی بے حسی سانحے کی شدت میں مزید اضافے کا سبب بن رہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کراچی کے معاملے میں حکومت کی کارکردگی صفر سے بھی نیچے ہے، شہر کراچی لہو رنگ اور عوام دہشت گردوںکے رحم وکرم پر ہیں مگر حکومت اور اس کے اتحادی اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں، انھوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت شہریوں کی جان ومال کے تحفظ ، مجرموںکی گرفتاری اور انھیں کیفرکردار تک پہنچانے کے اقدامات کرے اور اگریہ ذمے داریاں ادا نہیںکرسکتی تو مستعفی ہوجائے،رخسانہ جبین نے حالات کے تناظر میں اللہ سے رجوع کی ضرورت اوراہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن ہمارے اتحاد و یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کے لیے ہمیں دین کی بنیادوں سے ہٹاکر عصبیت اور فرقہ واریت میں بانٹنے کی سر توڑ کوششیں کررہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔