قریب المرگ پوتے سے ملاقات؛ اڑان بھرتے جہاز کو روک لیا گیا

نیٹ نیوز  بدھ 13 اپريل 2016
جہاز اس لئے روکا گیا تاکہ معمر جوڑے کو اسپتال میں مرتے ہوئے اپنے پوتے سے ملنے کا موقع مل سکے۔ فوٹو:فائل

جہاز اس لئے روکا گیا تاکہ معمر جوڑے کو اسپتال میں مرتے ہوئے اپنے پوتے سے ملنے کا موقع مل سکے۔ فوٹو:فائل

مانچسٹر: مانچسٹر میں ایک مسافر طیارے کے پائلٹ نے رن وے پر اڑان بھرنے سے چند لمحے قبل جہاز کو فضا میں بلند کرنے سے روک لیا تاکہ ایک معمر جوڑے کو اسپتال میں مرتے ہوئے اپنے پوتے سے ملنے کا موقع مل سکے۔

یہ معمر جوڑا آسٹریلیا جا رہا تھا کہ انھیں ایک پیغام ملا کہ ان کے پوتے کی حالت خراب ہے۔اس خبر کے آتے ہی جہاز کو واپس موڑ لیا گیا تاکہ یہ دونوں اپنے پوتے کے مرنے سے پہلے اس سے ملاقات کر لیں۔بریڈ فورڈ کی ٹریول ایجنٹ بیکی سٹیون کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ غیر معمولی ہے، میں ٹریول کے کاروبار میں 25 سال سے وابستہ ہوں لیکن اس طرح کے کسی واقعے کے بارے میں نہیں سنا۔ ان کا کہنا تھا میں بہت خوش ہوں کہ میرے صارفین اپنے پوتے سے ملنے میں کامیاب ہوگئے جو اسی رات انتقال کرگیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔