- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
- کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
- قیادت میں ممکنہ تبدیلی؛ بورڈ نے شاہین کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا
- ایچ بی ایف سی کا چیلنجنگ معاشی ماحول میں ریکارڈ مالیاتی نتائج کا حصول
- اسپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں، سی ای او ریلوے
- سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 13ارب ٹیکس واجبات کی ریکوری
- سندھ میں 15 جیلوں کی مرمت کیلیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری
- پی آئی اے نجکاری، جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے
- صنعتوں، سروسز سیکٹر کی ناقص کارکردگی، معاشی ترقی کی شرح گر کر ایک فیصد ہو گئی
- جواہرات کے شعبے کو ترقی دیکر زرمبادلہ کما سکتے ہیں، صدر
- پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت 6ماہ کے لیے برقرار
- اعمال حسنہ رمضان الکریم
- قُرب الہی کا حصول
- رمضان الکریم ماہِ نزول قرآن حکیم
- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
کراچی میں تینوں بڑی سیاسی جماعتیں بھتہ لیتی ہیں، آفاق احمد
لاہور: مہاجر قومی مووومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہاہے کہ کراچی میں تینوں بڑی سیاسی جماعتیں بھتہ لیتی ہیں وہاں پر کوئی فرقہ واریت یا ٹارگٹ کلنگ نہیں ہورہی یہ صرف سیاسی مفادات کے حصول کے لیے پریشر بڑھایا جارہا ہے۔
پروگرام ’’کل تک‘‘ میں اینکرپرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اپنے لوگوں کی ہیڈمنی ختم کی اور ایم کیوایم کے پیرول پر رہالوگوں کو پکڑنے کیلیے اقدامات کیے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اپنے لوگوں کو بچانے کے لیے معصوم لوگوں کا خون بہایاجارہا ہے۔آج گورنر کو ہٹا دیا جائے تو کراچی کے حالات ٹھیک ہوسکتے ہیں کیونکہ ایڈمنسٹریشن گورنر کے انڈر ہے ۔ سی ایم کا اسوقت کوئی رول نظر نہیں آرہا ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہاکہ کراچی کی ہلاکتوں میں حکومت اور ایم کیو ایم ملوث ہیں ۔
آج کراچی کے حالات عراق سے بھی زیادہ خراب ہوچکے ہیں معاشی گڑھ سمجھے جانے والے کراچی سے تاجر بھاگ رہے ہیں انڈسٹری ختم ہورہی ہے ۔کراچی میں وسائل کی بندر بانٹ کی لڑائی جارہی ۔ ذوالفقار مرزا نے قرآن پر قسم کھا کر کہاکہ میرے پاس ہلاکتوں میں ملوث افراد کی فہرست موجود ہے لیکن کسی نے اس کی بات پر کان نہیں دھرا۔حکومت کی نیت ہی نہیں کہ کراچی کے حالات ٹھیک ہوں ۔پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہاکہ کراچی کی بدامنی سے سارا پاکستان ڈسٹرب ہوتا ہے حکومت کراچی کے قیام امن کیلیے کوشاں ہے ۔کراچی میں بھتہ ایک کلچر بنا ہوا ہے ہمیں کراچی کے مسائل کا مل جل کر حل تلاش کرنا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔