پرستار نے چاکلیٹ سے رجنی کانت کا مجسمہ بنالیا

شوبز ڈیسک  جمعرات 14 اپريل 2016
 ایک سوشل ورکر نے رجنی کانت کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے فوٹو : فائل

ایک سوشل ورکر نے رجنی کانت کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے فوٹو : فائل

چنئی:  بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی کے ایک کیفے میں چاکلیٹ سے ہندی اور تامل فلموں کے مقبول اداکار رجنی کانت کا مجسمہ بنایا گیا ہے۔ کیفے کے منتظم ویتور کا کہنا ہے 6فٹ لمبا مجسمہ بنانے میں دو ہفتے لگے اور600کلوگرام چاکلیٹ استعمال ہوئی۔

انھوں نے کہا مجسمہ بنانے کا فیصلہ انٹرنیٹ پر ایک سروے کے بعد کیا گیا جس میں لوگوں کی اکثریت نے فیصلے کی حمایت کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک سوشل ورکر نے رجنی کانت کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے کہ انھوں نے اور ان کے مداحوں نے ایک فلم کی ریلیز کی موقع پر سیکڑوں لیٹر دودھ ضائع کیا ہے۔ مقدمے میں عدالت نے رجنی کانت کو طلب کر رکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔