سعودی عرب کی شاہراہوں پر پاکستانی گداگروں کاراج

آن لائن  بدھ 14 نومبر 2012
انھیں گرفتار کراکرواپس روانہ کریں تاکہ ملکی ساکھ متاثرنہ ہو،سفیرسے پاکستانیوں کی اپیل. فوٹو: اے ایف پی

انھیں گرفتار کراکرواپس روانہ کریں تاکہ ملکی ساکھ متاثرنہ ہو،سفیرسے پاکستانیوں کی اپیل. فوٹو: اے ایف پی

جدہ: سعودی عرب کی شاہراؤں پر پاکستانی گداگروں نے دھندہ شروع کردیا۔

رپورٹ کیمطابق رمضان اورحج کے موقع پرپاکستان سے گداگروں کاگروہ یہاں آتا ہے اور مکہ،مدینہ اورجدہ کی شاہراہوں پربھیک مانگ رہتے ہیں۔ عورتیں بچوں کوگودمیں لیے جبکہ مرد حضرات پنجروں میں طوطے،بچوں کے کھلونے یا گاڑیوںکے لوازمات بظاہربیچتے نظرآتے ہیں،ان گداگروںکاتعلق زیادہ ترڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، ملتان اورمظفرگڑھ سے ہے۔مخصوص یاجعلی ناموں سے قائم ٹورآپریٹرزان کی شکل میں انسانی اسمگلنگ کے مرتکب ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں گداگری جرم ہے جسکی سزاگرفتاری ،جرمانے اورجیل کے علاوہ ملک بدری ہے۔ پاکستانی برادری نے سفیراورقونصل خانے سے اپیل کی ہے کہ وہ ان گداگروں کو گرفتار کرا کر واپس روانہ کریں تاکہ ملک کی ساکھ متاثرنہ ہو،اورنہ دوسری قوموںکے سامنے شرمندگی اٹھاناپڑے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔