ایسا ڈانس کروں گی کہ شائقین ہوش کھو بیٹھیں گے، مادھوری ڈکشٹ

ویب ڈیسک  بدھ 14 نومبر 2012
اس فلم میں ایسا ڈانس کریں گی کہ شائقین  ہوش کھو بیٹھیں  گے اورفلم ’’پکار‘‘ کی یادتازہ ہوجائےگی، مادھوری۔ فوٹو: فائل

اس فلم میں ایسا ڈانس کریں گی کہ شائقین ہوش کھو بیٹھیں گے اورفلم ’’پکار‘‘ کی یادتازہ ہوجائےگی، مادھوری۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نےدعویٰ کیا ہے کہ میں  اپنی آنے والی فلم میں  ایسا غضب کاڈانس کروں گی کہ لوگ اسے دیکھ کر ہوش کھوبیٹھیں گے۔

مادھوری کی نئی آنے والی فلم ڈانس اور گائیکی سے بھرپور ہو گی، اس فلم میں مادھوری ڈکشٹ ہر انداز پر رقص کریں گی، فلم میں مادھوری ڈکشٹ  ڈانس کنگ پربھو دیوا کے ساتھ نظر آئیں گی، 12 سال قبل پربھو دیوا اور مادھوری ڈکشٹ نے فلم ’’پکار‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

مادھوری کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم میں ایسا ڈانس کریں گی کہ شائقین  ہوش کھو بیٹھیں  گے اورفلم ’’پکار‘‘ کی یادتازہ ہوجائےگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔