دنیا کی سب سے چھوٹی تصاویر نقش کرنے والا برطانوی مصور

گراہم نامی مصور نے ملکہ ایلزبتھ کی انتہائی مختصر تصویر بنائی جو سوئی کی نوک میں بھی سماسکتی ہے۔


ویب ڈیسک April 15, 2016
گراہم نامی مصور نے ملکہ ایلزبتھ کی انتہائی مختصر تصویر بنائی جو سوئی کی نوک میں بھی سماسکتی ہے۔

برطانوی مصور گراہم شارٹ اپنے ہاتھوں سے دھات پر اتنی چھوٹی تصاویر کاڑھتے ہیں کہ صرف وہ مکمل خاموشی میں ہی ممکن ہے۔ اس کے لیے وہ رات کو جاگ کر کام کرتے ہیں اور مسلسل مشق سے اپنے دل کی دھڑکن کو سست کرکے دودھڑکنوں کے درمیان تصاویر بناتے ہیں۔

گراہم کو دھاتی ٹکڑوں پر ہاتھ سے تصاویر کاڑھنے کا غیرمعمولی ملکہ حاصل ہے۔ حال ہی میں انہوں نے سونے کے ایک موٹے ورق پر ملکہ برطانیہ کا خردبینی پورٹریٹ تیار کیا ہے جو اتنا مختصر ہے کہ سوئی کے سوراخ میں سماسکتا ہے۔ اس تصویر کو ہاتھ سے بنانے کا ایک ہی راز ہے اور وہ یہ ہےکہ وہ موبائل فون اور خلل پیدا کرنے کے تمام آلات بند کردیتے ہیں اور اپنا ایک ہاتھ بھاری مشین سے باندھ کررکھتے ہیں تاکہ اس میں ارتعاش پیدا نہ ہو لیکن ان سب سے بڑھ کر وہ مسلسل مشق سے اپنے دل کی دھڑکن سست کردیتے ہیں اور دو دھڑکنوں کے درمیان تصویر بناتے ہیں تاکہ ہاتھ میں لرزہ نہ آئے۔ اس طرح مکمل سکون میں ہی یہ تصاویر بنائی جاتی ہیں۔



گراہم کے لیے وہ اسٹھیتھواسکوپ سے اپنے دل کی دھڑکن سنتے رہتے ہیں اور اپنے ہاتھ میں آلہ لے کر 20 منٹ تک ساکت رہتے ہیں، اس مشق سے دل کی دھڑکن کی رفتار کچھ سست ہوتی ہے اور اس دوران وہ نشتر سے تصویر بناتے رہتے ہیں۔ گراہم کے مطابق وہ ایسا کام کرنا چاہتے ہیں جو دنیا میں کسی نے نہیں کیا، وہ تندرست رہنے کے لیے تیراکی کرتے ہیں اور 55 سال کی عمر میں بھی یورپی بٹرفلائی سوئمنگ کے چیمپیئن رہے ہیں۔



گراہم اس کےعلاوہ کام کے دنوں میں پوٹاشیئم، میگنیشیئم اور بی ٹا بلاکرز دوائیں کھاتے ہیں یہاں تک کہ ان کے دل کی دھڑکن 20 فی منٹ تک آجاتی ہے۔ وہ اپنے عضلات کو توانا اور کپکپاہٹ سے محفوظ رکھنے کے لیے گراہم تین سے چار ہفتوں کے بعد بوٹوکس کے انجیکشن لگواتے ہیں۔



گراہم کی سب سے بڑی کاوش یہ تھی کہ انہوں نے ایک بلیڈ کی دھار پر یہ لکھا تھا ' کوئی کام ناممکن نہیں' یہ اہم شاہکار 50 ہزار یورو میں فروخت ہوا تھا اور اس کو درست طور پر لکھنے کے لیے انہوں نے 180 مرتبہ کوشش کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک بھارتی فنکار کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ہندو دیوی درگا کا ایک ملی میٹر کا پورٹریٹ بھی بنایا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے حال ہی میں ملکہ ایلزبتھ دوم کی 90 ویں سالگرہ پر ان کی انتہائی مختصر تصویر بنائی ہے جو سونے کے ورق پر ہے اور سوئی کی نوک میں سماسکتی ہے۔

مقبول خبریں