کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 5 دہشت گرد گرفتار ، آئی جی پنجاب

ویب ڈیسک  بدھ 14 نومبر 2012
گرفتاردہشت گردوں میں حبیب الرحمان،امتیاز ،حافظ رمضان ،محمدعمران اور امیر معاویہ شامل ہیں،آئی جی پنجاب , فوٹو : فائل

گرفتاردہشت گردوں میں حبیب الرحمان،امتیاز ،حافظ رمضان ،محمدعمران اور امیر معاویہ شامل ہیں،آئی جی پنجاب , فوٹو : فائل

لاہور: آئی جی پنجاب حبیب الرحمان نے کہاہے کہ پنجاب پولیس نے 5 دہشت گردوں کوگرفتار کیا ہے جن کاتعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (قاری یاسین گروپ)سے ہے.

آئی جی پنجاب حبیب الرحمان نےلاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاردہشت گرد سانحہ رسول پارک اوربابو صابوپولیس حملے میں ملوث تھے۔

گرفتاردہشت گردوں میں حبیب الرحمان،امتیاز ،حافظ رمضان ،محمدعمران اور امیر معاویہ شامل ہیں جبکہ ان سےجدیداسلحہ بھی برآمدہواہے ، گرفتار دہشت گرد ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اہلکاروں کے قتل ،ڈی پی او پر خودکش حملے اور فرقہ وارانہ قتل میں  ملوث تھے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں اشتعال انگیز تقریر کرنےکےخلاف  فوری کارروائی کی جائے گی۔انھوں نےکہاکہ پنجاب میں کوٹ افضل سے اٹک تک اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ختم ہوچکی ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔