سنجے دت کے گھر رات گئے ناچ گانے پر پڑوسیوں نے پولیس بلوالی

شوبز ڈیسک  ہفتہ 16 اپريل 2016
خوب ہلہ گلہ جاری تھا کہ پڑوسیوں نے پولیس کو شکایت کردی جس پر پارٹی ختم کردی گئی۔ فوٹو : فائل

خوب ہلہ گلہ جاری تھا کہ پڑوسیوں نے پولیس کو شکایت کردی جس پر پارٹی ختم کردی گئی۔ فوٹو : فائل

ممبئی: اداکار سنجے دت کے گھر رات گئے اچانک اس وقت پولیس آگئی جب ان کے گھر میں پارٹی ہورہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت اور ان کی اہلیہ منیاتا نے ممبئی میں اپنی رہائش پالی ہل میں ایک پارٹی کا اہتمام کیا۔ خوب ہلہ گلہ جاری تھا کہ پڑوسیوں نے پولیس کو شکایت کردی جس پر پارٹی ختم کردی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔