’’فین‘‘ کے لیے ایوارڈ نہ ملا تو چھین لوں گا، شاہ رخ

شوبز ڈیسک  اتوار 17 اپريل 2016
میں کسی کو فکس کرنے کی جرأت نہیں کر سکتا آپ جانتے ہیں میں غیرسیاسی ہوں، شاہ رخ خان فوٹو؛فائل

میں کسی کو فکس کرنے کی جرأت نہیں کر سکتا آپ جانتے ہیں میں غیرسیاسی ہوں، شاہ رخ خان فوٹو؛فائل

ممبئی: اداکار شاہ رخ جو اپنی نئی فلم ’’فین‘‘کے لیے بہت ساری توقعات رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ انھیں اس فلم پر ایوارڈ دیا جائے۔

ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اس فلم میں ان کے کردار کو شائقین ہمیشہ یاد رکھیں گے اس یادگار کردار پر انھیں ایوارڈ نہ ملا تو وہ رو دینگے اور ایوارڈ چھیننا بھی پڑا تو گریز نہیں کرینگے دریں اثناء شاہ رخ خان نے ایک ٹی وی پروگرام آپ کی عدالت میں کہا ہے کہ جب سے میری حب الوطنی پر سوال اٹھائے گئے ہیں میں انھیں سوچ کر بہت زیادہ غمگین ہو جاتا ہوں، بعض اوقات تو چیخنے چلانے کو جی چاہتا ہے۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں تو سب سے زیادہ محب وطن ہوں کیا یہ ثابت کرنے کے لیے مجھے باربار دھرانا پڑے گا کہ میں محب وطن ہوں،اس سوال کے جواب میں کہ بعض لوگوں کا خیال ہے آپ کے دوست کانگریس میں ہیں جو وزیراعظم نریندر مودی کو ’ فکس‘ کرنا چاہتے ہیں، شاہ رخ نے کہا میں کسی کو فکس کرنے کی جرأت نہیں کر سکتا آپ جانتے ہیں میں غیرسیاسی ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔