47ٹارگٹ کلنگ اور80بینک ڈکیتیوں میں ملوث 10ملزمان گرفتار،آئی جی سندھ

ویب ڈیسک  بدھ 14 نومبر 2012
کالعدم تنظیموں کے 10 ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ اور بینک ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے، آئی جی سندھ ۔ فوٹو: فائل

کالعدم تنظیموں کے 10 ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ اور بینک ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے، آئی جی سندھ ۔ فوٹو: فائل

کراچی: آئی جی سندھ فیاض لغاری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم لشکر جھنگوی کے 10 گرفتار ملزمان ‏نے 47 افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور 80 سے زائد بینک ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے۔

کراچی میں ڈیجیٹل فرانزک لیب کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ منگل کے روز پولیس نے شہر کے مختلف  علاقوں میں  چھاپے مار کر 10 ملزمان کو گرفتار کیا ۔ ان ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اورکالعدم لشکر جھنگوی سے ہے ۔ ملزمان نے تفتیش کے دوران شہر میں 47 افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور 80 سے زائد بینک ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے ۔

آئی جی سندھ نےکہاکہ محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ شہر کے 87  مقامات حساس قرار دئیے گئے ہیں۔ جہاں دہشت گردی کے ‏خدشات موجود ہیں تاہم پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔