سنی دیول کیساتھ فلم میں میرا مختلف انداز ہوگا، امیشا پٹیل

شوبز ڈیسک  اتوار 17 اپريل 2016
 آئندہ صرف ان ہی فلموں میں نظر آؤں گی جن کی کہانی اور میوزک جاندار ہوگا،اداکارہ  فوٹو: فائل

 آئندہ صرف ان ہی فلموں میں نظر آؤں گی جن کی کہانی اور میوزک جاندار ہوگا،اداکارہ فوٹو: فائل

ممبئی:  بالی وڈ کی باصلاحیت اداکارہ امیشا پٹیل اور اداکار سنی دیول تقریباً 14سال بعد دوبارہ اکٹھے جلوہ گر ہونگے۔

یہ بات اداکارہ امیشا پٹیل نے ایک انٹرویو میں بتائی ۔ان کا کہنا تھا کہ نئی فلم’’بھیا جی سپرہٹ‘‘میں وہ سنی دیول کے ساتھ بالکل مختلف کردار میں نظر آئیں گی۔انھوں نے بتایا کہ یہ فلم ہم دونوں کی 14سال پہلے آنے والی فلم’’غدر‘‘سے مختلف ہوگی۔

فلم پچاس فیصد مکمل ہوچکی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ فلم میں کامیڈی کا عنصر بھی موجود ہے۔امیشا پٹیل نے بتایا کہ وہ آئندہ صرف ان ہی فلموں میں نظر آئیں گی جن کی کہانی اور میوزک ہٹ کر ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سنی دیول کے ساتھ ان کی جوڑی کو ہمیشہ پسند کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔