ایساف اور پاک افواج خطے میں امن کے خواہاں ہیں، نائب کمانڈر ایساف

ویب ڈیسک  بدھ 14 نومبر 2012
دونوں افسران نے پاکستان اور افغانستان میں استحکام قائم کرنے کے لئے شدت پسند گروہوں کو پسپا کرنے کی لڑائی جاری رکھنے کے حوالے سے بات چیت کی۔ آئی ایس پی آر

دونوں افسران نے پاکستان اور افغانستان میں استحکام قائم کرنے کے لئے شدت پسند گروہوں کو پسپا کرنے کی لڑائی جاری رکھنے کے حوالے سے بات چیت کی۔ آئی ایس پی آر

راولپندی: انٹرنیشنل سیکیورٹی اسسٹینس فورس (ایساف) کے نائب کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نک کارٹر نے کہا ہے کہ ایساف اور پاکستان خطے میں امن قائم کرنے کے خواہاں ہیں اور اس سلسلے میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ایساف کے نائب کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نک کارٹر نے چیف آف دی جنرل اسٹاف جنرل وحید ارشد سے ملاقات کی جس میں دونوں افسران نے پاکستان اور ایساف کے مشترکہ اہداف اور پاکستان اور افغانستان میں امن کے قیام کے حوالے سے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔

دونوں افسران نے پاکستان اور افغانستان میں استحکام قائم کرنے کے لئے شدت پسند گروہوں کو پسپا کرنے کی لڑائی جاری رکھنے کے حوالے سے بات چیت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔