من پسند کردار کے ساتھ نئی فلموں میں کام کررہی ہوں ، امیشا پاٹیل

نیٹ نیوز  جمعرات 15 نومبر 2012
مجھ سمیت دیگر سینئر اداکارائیں معاوضے کے حوالے سے سمجھوتہ نہیں کر سکتیں، امیشا پاٹیل فوٹو : فائل

مجھ سمیت دیگر سینئر اداکارائیں معاوضے کے حوالے سے سمجھوتہ نہیں کر سکتیں، امیشا پاٹیل فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ امیشا پاٹیل نے کہا ہے کہ نئی فلموںمیں کام کررہی ہوں ۔نئی فلموں میں اپنی پسند کے کردار کروں گی ۔

انھوں نے کہا کہ میں نے فلموں سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی ہے بلکہ یہ فیصلہ ضرور کیا ہے کہ صرف ان فلموں میں کام کروں گی جس میں میرا کیریکٹر میری مرضی کے مطابق ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ کمرشلز میں کام کرنے کا اپنا ایک مزا ہے اور یوں تو اب تک متعدد کمرشلز کر چکی ہوں لیکن حال ہی میں جیولرز کے کمرشل کو کرکے بہت انجوائے کیا۔

امیشا پاٹیل نے کہا کہ اس وقت بالی وڈ میں نئی اداکارائوں کی بھرمار ہے اور پروڈیوسرز بھی نئی فنکارائوں کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کو اس لیے ترجیح دے رہے ہیں کہ انھیں کم بجٹ میں نئی اداکارائیں باآسانی مل جاتی ہیں جب کہ مجھ سمیت دیگر سینئر اداکارائیں معاوضے کے حوالے سے سمجھوتہ نہیں کر سکتیں۔ انھوں نے بتایا کہ وہ عنقریب ایک فلم سائن کرنے جارہی ہیں جس میں ان کی پسند کا کیریکٹر فائنل ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔