قائد آبادمیں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 2 اہلکار زخمی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 15 نومبر 2012
 شیر پاؤ کالونی مسلم آباد حسینی چوک کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر35 سالہ محمد ایوب ڈوگر اور کانسٹیبل32 سالہ محمد گل نواز زخمی ہو گئے. فوٹو: رائٹرز/ فائل

شیر پاؤ کالونی مسلم آباد حسینی چوک کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر35 سالہ محمد ایوب ڈوگر اور کانسٹیبل32 سالہ محمد گل نواز زخمی ہو گئے. فوٹو: رائٹرز/ فائل

کراچی: قائد آباد میں پولیس مقابلے کے دوران سب انسپکٹر اور کانسٹیبل زخمی ہو گئے جبکہ2 ڈاکو مارے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے شیر پاؤ کالونی مسلم آباد حسینی چوک کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر35 سالہ محمد ایوب ڈوگر اور کانسٹیبل32 سالہ محمد گل نواز زخمی ہو گئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا جبکہ4 ڈاکو فرار ہو گئے، ایس ایچ او قائد آباد امان اﷲ مروت نے بتایا کہ کارروائی اطلاع پر کی گئی، زخمی ہونے والا دوسرا ملزم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔