24 اپریل کو ایم کیو ایم کے سیکڑوں کارکنان سابقہ ہو جائینگے، انیس قائم خانی

عمیر علی انجم  منگل 19 اپريل 2016
 24 اپریل کوایک نیاجنم لے گی اورہم ماضی کے تجربوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کی خدمت کریں گے، انیس قائم خانی:فوٹو؛ فائل

24 اپریل کوایک نیاجنم لے گی اورہم ماضی کے تجربوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کی خدمت کریں گے، انیس قائم خانی:فوٹو؛ فائل

 کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے رہنماانیس قائم خانی نے دعویٰ کیاہے کہ رواںماہ 24اپریل کوباغ جناح میںان کی نئی سیاسی جماعت کے جلسے میںبڑی تعدادمیں ایم کیوایم کے کارکنان سابقہ ہو جائیں گے۔

ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماراٹاسک متحدہ کی وکٹوں پرمیچ کھیلنا نہیں ہے دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی ہماری جماعت میں شامل ہورہے ہیں جلد قومی سطح پرسیاست کرنے والے کچھ اہم چہرے بھی ہماری جماعت کاحصہ ہوںگے۔ ایم کیوایم کوانا کا مسئلہ نہیں بنایا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ کراچی کی سیاست 24 اپریل کوایک نیاجنم لے گی اورہم ماضی کے تجربوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کی خدمت کریں گے۔ انھوں نے مزیدکہاکہ تحریک انصاف سمیت دیگرسیاسی جماعتوں کے رہنمابھی رابطے میں ہیںپی ایس پی کاجلسہ کامیاب ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔