گلستان جوہر، ڈاکوؤں نے بینک سے 37 لاکھ روپے لوٹ لیے

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 15 نومبر 2012
ملزمان نے بینک میں داخل ہوتے ہی وہاں موجود2سیکیورٹی گارڈز کو یر غمال بنا کر ان سے اسلحہ چھیننے کے بعد بینک کے عملے اور وہاں موجود کھاتے داروں کو بھی یرغمال بنا لیا۔ فوٹو: فائل

ملزمان نے بینک میں داخل ہوتے ہی وہاں موجود2سیکیورٹی گارڈز کو یر غمال بنا کر ان سے اسلحہ چھیننے کے بعد بینک کے عملے اور وہاں موجود کھاتے داروں کو بھی یرغمال بنا لیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: گلستان جوہر میں واقع نیشنل بینک کی برانچ سے مسلح ڈاکو37لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے بینک میں تعینات نجی سیکیورٹی کمپنی کے2گارڈز کو شامل تفتیش کر لیا، شارع فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک18میں واقع نیشنل بینک کی برانچ سے6 ملزمان36 لاکھ97 ہزار196روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ، ایس ڈی پی او شارع فیصل ڈی ایس پی شکیل اعوان نے ایکسپریس کو بتایا کہ بدھ کی صبح9 بجکر15منٹ پر6ملزمان انڈس کرولا اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے۔

5ملزمان بینک میں داخل ہو گئے جبکہ ایک ملزم کار میں بیٹھا رہا،ملزمان نے بینک میں داخل ہوتے ہی وہاں موجود2سیکیورٹی گارڈز کو یر غمال بنا کر ان سے اسلحہ چھیننے کے بعد بینک کے عملے اور وہاں موجود کھاتے داروں کو بھی یرغمال بنا لیا اور کیش کائونٹر اور اسٹرانگ روم میں موجود رقم لیکر ملزمان فرار ہو گئے، ملزمان نے پوری کارروائی5 سے10منٹ کے درمیان مکمل کی، بینک میں کلوز سرکٹ کیمرے موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکتی، بینک افسران کو متعدد بار سیکیورٹی بڑھانے اور کیمرے لگانے کے لیے کہا تھا ، بینک منیجرکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔