چوری پر فلور مل، 3کارخانوں ، 5 ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 15 نومبر 2012
حیدرآبادکے علاقے پریٹ آباد میں بجلی چوری کرنے والے 3کارخانوں کے کنکشن کاٹ دیے گئے۔ فوٹو: فائل

حیدرآبادکے علاقے پریٹ آباد میں بجلی چوری کرنے والے 3کارخانوں کے کنکشن کاٹ دیے گئے۔ فوٹو: فائل

حیدر آباد: حیسکو نے نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک فلور مل،3 کارخانوں اور 5 ٹیوب ویل سمیت ایک سو کنڈا کنکشن کاٹ دیے۔

ترجمان کے مطابق حیدرآبادکے علاقے پریٹ آباد میں بجلی چوری کرنے والے 3کارخانوں کے کنکشن کاٹ دیے گئے۔ ضلع جامشورو کے علاقے سینڈوز روڈ پر کارروائی کے دوران ریموٹ کنٹرول ڈیوائیس کے ذریعے بجلی چوری کرنے والی مقامی فلور مل کی بجلی کاٹ دی گئی۔

جبکہ سن شہر کے علاقوں میں4 اور ضلع ٹنڈوالہیار میں ایک ٹیوب ویل ڈائریکٹ چلانے پر ان کے کنکشن ہٹاکر مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے تھانے میں لیٹر جمع کروادیاگیا ہے۔ دوسری طرف کوٹری خدا کی بستی میں 100 کنڈا کنکشن ہٹا کر 65 نادہندگا ن سے 1 لاکھ 65 ہزار سے زائد کی وصولی کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔