موسمی تبدیلیوں کے خطرات سے آگاہی کیلیے ماہیگیروں کی ریلی

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 15 نومبر 2012
حیدرآباد: موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے فشر فوک فورم کی ریلی کے شرکاء پریس کلب پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ فوٹو: شاہد علی / ایکسپریس

حیدرآباد: موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے فشر فوک فورم کی ریلی کے شرکاء پریس کلب پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ فوٹو: شاہد علی / ایکسپریس

حیدر آباد: پاکستان فشر فوک فورم نے اولڈ کیمپس سے پریس کلب تک ریلی نکالی جس میں رہنماؤں سمیت دریائے سندھ کے کنارے آباد خواتین اور ہاریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ،عبدالعزیزکھوسو ودیگر کا کہنا تھا کہ 12سے 17 نومبر تک منائے جانے والے ہفتہ کا مقصدکاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا کرنے والے ترقی یافتہ ممالک کو احساس دلانا ہے کہ ان کی ترقی کے نتیجے میں تباہ ہونے والے خاندانوں کی بحالی اور انہیں معاوضہ دیا جائے۔انھوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمے داری ہے کہ لوگوںکو احساس دلائیں کہ وہ اپنے اردگرد موجود وسائل کا تحفظ کریں اور موسمی تبدیلوں کے باعث خطرات سے باخبر رہیں۔ انھوں نے کہا کہ موسمی تبدیلی کا سب سے بڑا خطرہ ہاریوں، مویشیوں کے بیوپاریوں اور ماہی گیروں کو ہے۔

سندھ میں ہزاروں ایکڑ زمین سیم کی زد میں ہے جب کہ 30 لاکھ ایکڑ زمین سمندر برد ہو چکی ہے، دریا اور نہروں میں صنعتی، زرعی فضلہ ڈالنے کے باعث سندھ کے کئی علاقوں میں پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں جب کہ ٹیل کے لوگ مضر صحت پانی پینے کے باعث مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ دنیا بھر کے افراد کا مشترکہ مسئلہ ہے، اس لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔