جولائی تا ستمبر خدمات کی تجارت 30 کروڑ ڈالر فاضل

کامران عزیز  جمعرات 15 نومبر 2012
ستمبر کی تجارت میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات گرنے سے31.7 کروڑ خسارہ، اگست میں ٹریڈ 88 کروڑ ڈالر  فاضل تھی۔   فوٹو : اے ایف پی

ستمبر کی تجارت میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات گرنے سے31.7 کروڑ خسارہ، اگست میں ٹریڈ 88 کروڑ ڈالر فاضل تھی۔ فوٹو : اے ایف پی

کراچی: پاکستان سے خدمات کی تجارت اب تک 30 کروڑ ڈالر فاضل رہی ہے، جولائی سے ستمبر کے دورن خدمات کی برآمدات 2 ارب 12 کروڑ 4لاکھ 20 ہزار ڈالر رہیں۔

جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سروسز ایکسپورٹ 1ارب 19کروڑ2لاکھ 80ہزار ڈالر رہی تھی، اس طرح رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں خدمات کی برآمدات میں 78.14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس دوران خدمات کی درآمدات سال بہ سال 5.95 فیصد کمی سے 1 ارب 82 کروڑ 6لاکھ20ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئیں، اس طرح خدمات کی تجارت پہلی سہ ماہی میں 29 کروڑ 98 لاکھ ڈالر فاضل رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کو خدمات کی تجارت میں 74 کروڑ 55 لاکھ70ہزار ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دریں اثناء ستمبر میں خدمات کی تجارت میں ماہانہ بنیادوں پر 31کروڑ67لاکھ90ہزار ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا جو تشویشناک امر ہے، اگست 2012 میں خدمات کی تجارت 87کروڑ 83لاکھ 20 ہزار ڈالر فاضل رہی تھی، ستمبر 2012 میں پاکستان کی سروسز ایکسپورٹ ماہانہ بنیادوں پر 78.96 فیصد کمی سے محض 31کروڑ 22 لاکھ ڈالر رہی جبکہ اگست میں برآمدات 1ارب48کروڑ41لاکھ ڈالر رہی تھیں، اسی ماہ خدمات کی درآمدات 60کروڑ 57 لاکھ 80 ہزار ڈالر رہی تھیں جو ستمبر میں 3.83 فیصد بڑھ کر 62 کروڑ 89 لاکھ 90ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ستمبر میں سال بہ سال 25.52 فیصد اور درآمدات 13.59 فیصد کم رہیں تاہم تجارتی خسارہ 2.61 فیصدبڑھ گیا، ستمبر 2011 میں خدمات کی برآمدات 41 کروڑ 92 کروڑ ڈالر، درآمدات 72 کروڑ 79 لاکھ 40ہزار ڈالر اور تجارتی خسارہ 308.74 ڈالر رہا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔