پاکستان میں بھارتی فلموں کی مارکیٹ ختم ہورہی ہے،ہمایوں سعید

شوبز ڈیسک  بدھ 20 اپريل 2016
ماضی میں ہم نے کچھ بے مقصد فلمیں بناکر بہت نقصان اٹھایا ہے، ہمایوں سعید فوٹو: فائل

ماضی میں ہم نے کچھ بے مقصد فلمیں بناکر بہت نقصان اٹھایا ہے، ہمایوں سعید فوٹو: فائل

 کراچی: اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی مارکیٹ ختم ہورہی ہے ،ہمیں اپنی فلموں کو معیاری اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمیں متحد ہوکر اپنی فلموں کی حکمرانی قائم کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ اب مسلسل بھارتی فلموں کے فلاپ ہونے سے پاکستان میں بھارتی فلموں کی مارکیٹ ختم ہورہی ہے ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھاکر اپنی فلموں کا معیار بہتر کرنا ہوگا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی میں ہم نے کچھ بے مقصد فلمیں بناکر بہت نقصان اٹھایا ہے اب ہمیں عالمی معیار کی فلمیں بنانا ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔