اکشے کمارکا خشک سالی سے متاثرہ صوبے مہاراشٹرکے لیے 50لاکھ دینے کا اعلان

شوبز ڈیسک  بدھ 20 اپريل 2016
اکشے کمار کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ یہ رقم مہاراشٹر حکومت کے حوالے کریں گے فوٹو: فائل

اکشے کمار کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ یہ رقم مہاراشٹر حکومت کے حوالے کریں گے فوٹو: فائل

ممبئی:  بالی وڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمارمہاراشٹر کے لوگوں کی زبوں حالی نہیں دیکھ سکے انھوں نے پچھلے کئی سالوں سے صوبے کے خشک سالی کے شکار عوام کی مالی مدد کے لیے 50لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

اکشے کمار کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ یہ رقم مہاراشٹر حکومت کے حوالے کریں گے جو اس رقم کو صوبے میں جاری خشک سالی کے خاتمے کے لیے اقدامات پرخرچ کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔