اسرائیل کے غزہ پر20فضائی حملے، حماس کے رہنما سمیت7فلسطینی شہید

اے ایف پی  جمعرات 15 نومبر 2012
غزہ، فلسطینی اہلکار حماس رہنما احمد جباری کی گاڑی میںاسرائیلی حملے سے لگنے والی آگ بجھا رہے ہیں ،چھوٹی تصویر شہیدفلسطینی رہنما کی ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

غزہ، فلسطینی اہلکار حماس رہنما احمد جباری کی گاڑی میںاسرائیلی حملے سے لگنے والی آگ بجھا رہے ہیں ،چھوٹی تصویر شہیدفلسطینی رہنما کی ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

غزہ سٹی: اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں 20 فضائی حملے کیے ہیں جس میں حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ احمد جباری سمیت 7 فلسطینی شہری شہید اور 60 زخمی ہوگئے ہیں۔

حماس کی وزارت داخلہ نے اسرائیلی بمباری میں ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے،اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے غزہ پٹی میں پولیس کے ہیڈ کوارٹرز اور حماس کے دیگر ٹھکانوں پر 20 فضائی حملے کیے ہیں جس میں فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ احمد جباری سمیت 7 فلسطینی شہری شہید اور60 زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ سٹی میں حماس کے رہنما احمد جباری گاڑی میں جارہے تھے کہ صہیونی فضائیہ نے انکی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں احمد جباری اور ان کا باڈی گارڈ مارے گئے، غزہ پٹی میں ایک اور حملے میں مزید دو فلسطینی شہری شہید ہوگئے، این این آئی کے مطابق حماس نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ تل ابیب نے ہمارے عسکری جانبازکو شہید کرکے خود پرجہنم کا دروازہ کھولا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔