اصغر خان کیس کی اہم دستاویز چھپا دی گئیں ، اسلم بیگ

آئی این پی  جمعرات 15 نومبر 2012
جنرل کاکڑ نے اسد درانی کو سیاسی سرگرمیوں پر فوج سے الگ کیا تھا ، ٹی وی انٹرویو . فوٹو: فائل

جنرل کاکڑ نے اسد درانی کو سیاسی سرگرمیوں پر فوج سے الگ کیا تھا ، ٹی وی انٹرویو . فوٹو: فائل

لاہور: سابق آرمی چیف جنرل ( ر) اسلم بیگ نے کہا کہ اصغر خان کیس کی اہم دستاویز چھپا دی گئی ہے ۔

جنرل کاکڑ نے اسد درانی کو سیاسی سرگرمیوں پر فوج سے الگ کیا تھا ۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلی بات یہ ہے کہ میں نے عدالت میں جو پہلا بیان دیا وہی آج تک ہے کہ صدر غلام اسحاق خان نے جو بھی احکامات دیے وہ ان کی طرف سے قانونی تھے ‘ قانونی احکام کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ فوج کو اس پر عملدرآمد کرنا ہوتا ہے ۔

مجھے پھنسانے کیلیے بھٹو کے نوٹیفکیشن کا ذکر نہیں کیا گیا ، اسی کے تحت صدر غلام اسحاق خان نے آئی ایس آئی کو استعمال کیا ۔ انھوں نے کہا کہ جب مارشل لاء لگتا ہے تو حکومتی کارکردگی کا اس میں بنیادی کردار ہوتا ہے ‘ یعنی حکومتی کارکردی اتنی خراب اور ناکارہ ہو کہ لوگ تنگ آچکے ہوں ‘ آج لوگ حکومتی کارکردگی سے جتنے تنگ آچکے ہیں اتنا پہلے کبھی نہ تھے۔ دوسری بات یہ ہے کہ جب بھی سول حکمرانوں نے فوجی سر براہوں کیخلاف بے بنیاد الزامات لگائے اس کا ردعمل سامنے آیا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔