ایکسپریس فورم ؛ نواز شریف کی پوزیشن متزلزل ہے، ماہرین علم نجوم

اجمل ستار ملک  جمعـء 22 اپريل 2016

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 لاہور: پانامہ لیکس موجودہ حکومت کیلیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو سکتا ہے اور اس میں سے نکلنا مشکل دکھائی دے رہا ہے، 2016 کرپشن کے خلاف مارشل لا اور احتساب کا سال ہے، نواز شریف کی پوزیشن متزلزل ہے اور انھیں لامتناہی مسائل کا سامنا ہے تاہم حکومت کو کوئی خطرہ نہیںہے اور وہ اس طرح ہی عسکری جمہوریت کے دامن میں چلتی ہوئی دکھائی دیتی ہے اور پانامہ لیکس کے گرداب سے بھی نکل جائے گی۔

جنرل راحیل شریف دہشت گردی اور لاقانونیت پر قابو پا لیں گے اور 2019 تک پاور میں رہتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں سیاسی پیش گوئیاںکرتے ہوئے سید انتظارحسین زنجانی نے کہا کہ پاکستان کا زائچہ عسکری ہے، 2016 کرپشن کے خلاف مارشل لا اور احتساب کا سال ہے، 14 اگست کے بعد حکومت ختم ہوتی نظر آ رہی ہے، 18 اگست کو چاند گرہن، یکم ستمبر کو سورج گرہن اور پھر 16ستمبر کو چاند گرہن لگنے سے نواز حکومت آئینی مارشل لا کی زد میںآ جائے گی اور احتساب کے عمل سے گزرے گی، حکومت اور وزیراعظم کیلیے پانامہ لیکس سے بچ نکلنا ممکن نہیں ہے، میرے نزدیک ان ہاؤس تبدیلی میں ہی مسلم لیگ کی بقا ہے، وزیراعظم جتنی جلدی استعفیٰ دیں گے ان کی عزت میں اتنا ہی اضافہ ہوگا۔

پاکستان کی سالگرہ کے بعد حکومت ختم ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے، یاسین وٹو نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پانامہ لیکس کے گرداب سے نکلتی ہوئی نظر آ رہی ہے، جنرل راحیل شریف دہشت گردی اور لاقانونیت پر قابو پا لیں گے اور 2019 تک پاور میں رہتے ہوئے نظر آتے ہیں، شہباز شریف کا مستقبل تابناک نظر آ رہا ہے، وہ مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، نواز شریف رہیں یا نہ رہیں مسلم لیگ کی حکومت اپنی مدت پوری کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے، سعدیہ ارشد نے کہا کہ اگلی حکومت بھی مسلم لیگ (ن) کی ہے لیکن نواز شریف کسی عہدے پر نظر نہیں آتے، زرداری ایک اچھے کھلاڑی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔