حکومت کی پوری توجہ محرم الحرام کی سیکیورٹی پر ہے، قائم علی شاہ

ویب ڈیسک  جمعرات 15 نومبر 2012
کراچی میں امن وامان  کا اتنا مسلہ نہیں  جتنا اچھالا جا رہا ہے، قائم علی شاہ۔  فوٹو: فائل

کراچی میں امن وامان کا اتنا مسلہ نہیں جتنا اچھالا جا رہا ہے، قائم علی شاہ۔ فوٹو: فائل

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی پوری توجہ محرم الحرام کی سیکیورٹی پر ہے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے  کہا کہ اس وقت حکومت کی پوری توجہ محرم الحرام کی سیکیورٹی پر ہے، انہوں نے کہا کہ  کراچی کے حالات اتنے بھی خراب نہیں جتنے بتائے جاتے ہیں۔

قائم علی شاہ نے کہا کہ شہر کا امن خراب کرنے میں اندرونی اوربیرونی عوامل ملوث ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان  کا اتنا مسئلہ نہیں  جتنا اچھالا جا تا ہے اورقانون نافذ کرنے والوں اداروں کی کارکردگی بھی اتنی  خراب نہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے اورجب تک اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ نہیں کیا جاتا تب تک انہیں منسوخ سمجھا جائے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔