دھونی کا سوئمنگ پول بھی پڑوسیوں کی آنکھوں میں چبھنے لگا

خشک سالی کی شکار اسٹیٹ جھار کھنڈ میں دھونی کے گھر میں قائم سوئمنگ پول میں روزانہ 15 ہزارلیٹر پانی ضائع ہوتا ہے، پڑوسی


Sports Desk April 24, 2016
خشک سالی کی شکار اسٹیٹ جھار کھنڈ میں دھونی کے گھر میں قائم سوئمنگ پول میں روزانہ 15 ہزارلیٹر پانی ضائع ہوتا ہے، پڑوسی. فوٹو: فائل

بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے سوئمنگ پول کا پانی بھی پڑوسیوں کی آنکھوں میں چبھنے لگا۔

دھونی کے پڑوسیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ خشک سالی کی شکار اسٹیٹ جھار کھنڈ میں دھونی کے گھر میں قائم سوئمنگ پول میں روزانہ 15 ہزارلیٹر پانی ضائع ہوتا ہے۔

ایک پڑوسی راجو شرما نے کہاکہ ہم نے 4 بورویل کرائے ہوئے ہیں مگر وہ کام نہیں کرتے، دوسری جانب اگلے گھر میں دھونی کے سوئمنگ پول میں روزانہ ہزاروں لیٹر پانی ضائع ہوتا ہے۔ انھوں نے یہ معاملہ ریونیو منسٹرامر باؤری کے سامنے اٹھایا جنھوں نے ایکشن لینے کا وعدہ کیا ہے۔

دوسری جانب دھونی کے مشیر نے الزام کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ پول کو صرف اس وقت بھرا جاتا ہے جب مہندرا سنگھ دھونی گھر پر موجود ہوں، ایسا پورا سال نہیں ہوتا۔

مقبول خبریں