عمران ہاشمی  کا کینسر کے مریضوں کا سہارا بننے کا اعلان

اداکارکے 6 سالہ بیٹے آیان کو 2 سال قبل کینسر کا مرض لاحق ہوگیا تھا۔


ویب ڈیسک April 24, 2016
اداکارکے 6 سالہ بیٹے آیان کو 2 سال قبل کینسر کا مرض لاحق ہوگیا تھا۔۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ میں اپنے بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارعمران ہاشمی نے کینسر کے مرض میں مبتلا افراد کے علاج کے لئے مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹارعمران ہاشمی کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا جنہوں نے فلمی کیرئیرمیں کامیابیوں کے ساتھ ساتھ نجی زندگی میں بھی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ فلم نگری میں نام کمانے کے ساتھ ساتھ اداکارنے نجی زندگی میں کئی مسائل کا بھی سامنا کیا جس میں ان کے 6 سالہ بیٹے کی کینسر کے خلاف جنگ جیتنا بھی شامل ہے جس کے بعد اب انہوں نے کینسر کے مریضوں کا علاج کرانے کا اعلان کیا ہے۔

اداکارعمران ہاشمی کے 6 سالہ بیٹے آیان کو 2 سال قبل کینسر کا مرض لاحق ہوگیا تھا اس دوران پیش آنے والے واقعات کو کتاب کی صورت میں شائع کیا گیا ہے جس پراداکار نے کتاب کی آمدنی سے کینسر کے مریضوں کے علاج کا اعلان کیا ہے جب کہ کتاب کی آمدنی مقامی این جی او کو دی جائے گی جس سے غریب و نادار مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی اداکارعمران ہاشمی نے کینسر کے 2 نوجوان مریضوں کے علاج میں معاونت کی تھی۔

مقبول خبریں