عرفان خان اچھے شوہر کے ساتھ دنیا کے بہترین باپ ہیں ،اہلیہ

شوبز ڈیسک  پير 25 اپريل 2016
سارے باپ اپنے بچوں کا خیال رکھتے ہیں لیکن عرفان خان کی جان ان کے بچوں میں ہے، اہلیہ فوٹو : فائل

سارے باپ اپنے بچوں کا خیال رکھتے ہیں لیکن عرفان خان کی جان ان کے بچوں میں ہے، اہلیہ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ کے مایہ ناز اداکار عرفان خان کی اہلیہ اپنے شوہر کی خوبیوں کی معترف نظر آتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں عرفان خان کی اہلیہ سوتاپا سکدار کا کہنا تھا کہ عرفان خان بہت خیال رکھنے والے شوہر ہیں ۔ہمارے درمیان آج تک لڑائی نہیں ہوئی۔انھوں نے کہا کہ عرفان خان میں اچھے شوہر کی سبھی خوبیاں موجود ہیں جب کہ انھیں دنیا کا بہترین باپ کہا جائے تو یہ بھی غلط نہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ سارے باپ اپنے بچوں کا خیال رکھتے ہیں لیکن عرفان خان کی جان ان کے بچوں میں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔