مالی سال کے پہلے16روزمیں72کروڑکی کم وصولیاں

ایکسپریس اردو  ہفتہ 21 جولائی 2012
ایف بی آرنے 16جولائی تک60.73ارب جمع کیے،گزشتہ سال61.45ارب کا ٹیکس ملاتھا

ایف بی آرنے 16جولائی تک60.73ارب جمع کیے،گزشتہ سال61.45ارب کا ٹیکس ملاتھا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے 16روز کے دوران 60.732 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرلیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں61.451 ارب روپے کی وصولیوںسے 71.9 کروڑ روپے کم ہیں۔

’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے یکم سے 16جولائی تک ٹیکس دہندگان کو 2ارب 67 کروڑ 30 لاکھ روپے کے سیلزٹیکس ریفنڈز جاری کیے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میںجاری کردہ 4 ارب 88 کروڑ80 لاکھ کے ریفنڈزسے 2ارب 21کروڑ 50 لاکھ روپے کم ہیں۔

دستاویز کے مطابق 16روز میں 13 ارب 99 کروڑ 70 لاکھ روپے کا انکم ٹیکس، 33ارب 24کروڑ50 لاکھ روپے کا سیلز ٹیکس، 5 ارب 96کروڑ90 لاکھ روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور 7 ارب 52کروڑروپے کی کسٹمز ڈیوٹی وصول کی گئی، اس دوران انکم ٹیکس کی مد کوئی ریفنڈ جاری کیاگیا نہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ری بیٹ دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔