سری لنکا میں سرسید یونیورسٹی کا کیمپس قائم کیا جائیگا، اے کے بیز

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 16 نومبر 2012
وفد کے سربراہ نے کہا کہ ہم سرسید یونیورسٹی کے ذمے داران سے سری لنکا میں کیمپس قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

وفد کے سربراہ نے کہا کہ ہم سرسید یونیورسٹی کے ذمے داران سے سری لنکا میں کیمپس قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: سری لنکا کے 8 رکنی وفد نے سرسید یونیورسٹی سے تعلیمی میدان میں باہمی تعاون و مشاورت کے لیے یونیورسٹی کادورہ کیا۔

اس وفد کے سربراہ چیئرمین پوٹالم اربن کونسل تھے وفد میں سری لنکا کے شمال مغربی صوبے کے وزیر صحت بھی شامل تھے وفد کے اراکین میں کے اے بیز ، اے ایم کمردین ، آر اے ایس پشپا کمار ، اے او علی خان ، ایم ٹی این امین ، اور ڈبلیو ایم ایم بی ویرسکارا شامل تھے سری لنکن وفد کے سربراہ اے کے بینز سرسید یونیورسٹی کے دورے سے متاثر ہوئے انھوں نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی کی کارکردگی قابل تحسین ہے،وفد کے سربراہ نے کہا کہ ہم سرسید یونیورسٹی کے ذمے داران سے سری لنکا میں کیمپس قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔