سشمیتا نے دونوں بیٹیوں کو اپنی جنت قرار دیدیا

شوبز ڈیسک  بدھ 27 اپريل 2016
الیشا اور رینی کی باتوں سے اتنا سکون ملتا ہے کہ سارے غم بھول جاتی ہوں،اداکارہ ۔ فوٹو : فائل

الیشا اور رینی کی باتوں سے اتنا سکون ملتا ہے کہ سارے غم بھول جاتی ہوں،اداکارہ ۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ کی سابق اداکارہ سشمیتا سین فلمی سرگرمیوں سے دور ہونے کے بعد اپنا بیشتروقت اپنی دونوں بیٹیوں الیشا سین اور رینی سین کے ساتھ گزارتی ہیں۔

40سالہ اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنی دونوں بیٹیوں کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی الیشا اور رینی کے آس پاس گھومتی ہے اب یہ دونوں ہی ان کی جنت ہیں جن کے بغیر وہ زندگی کا ایک پل بھی نہیں گزار سکتیں۔ان کا کہنا تھا کہ الیشا اور رینی کی میٹھی میٹھی باتیں سن کر انھیں اتنا سکون ملتا ہے کہ وہ سارے غم بھول جاتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔